The news is by your side.

Advertisement

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ای یو کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ترک عسکری قیادت سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

دوسری جانب چیئرمین ای یو نے امن و استحکام، افغان امن عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں جانب سے ہر سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت، سیکیورٹی دفاعی تعاون بھی زیر غور آئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں