تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

سی اے اے کی عالمی پروازوں سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عالمی پروازوں کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی، پابندی 15 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔

سی اے اے حکام کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، یورپ، ملائیشیا اور چین سے 40 فیصد پروازوں کے آنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی اچانک منسوخی سے سی اے اے کا کوئی تعلق نہیں ہے، بعض بین الاقوامی ایئرلائنز نے اوور بکنگ کررکھی تھی۔

مزید پڑھیں: نیا سفری ہدایت نامہ جاری، پابندیاں برقرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق کیٹیگری سی کے ‏مسافروں پر پاکستان آنے کی پابندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔

البتہ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستانی شہریت والوں کو آنےکی اجازت ہو گی اور ان ممالک سے ‏آنے والوں کو 72 گھنٹےقبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ ان مسافروں کا پاکستان کے ایئرپورٹس ‏پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔

بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا تھا۔ سی اےاے کے ‏شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

سی اےاے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک نافذ العمل ہو گی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں