تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 86 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ ہوگیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کی منظوری دی۔

شہباز گل نے لکھا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -