تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی‘

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان پر جامع بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت، ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان کی کوششوں سے افغان دھڑوں، گروپوں میں مذاکرات ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے امریکا اور طالبان میں بامعنی گفت و شنید کا آغاز ہوا، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دراصل جنوبی ایشیا میں استحکام ہے، پاکستان افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا خیر مقدم کرے گا۔

پاکستان افغان امن کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے گا، پاکستان کی سرزمین افغانستان میں جاری تنازع میں استعمال نہیں ہورہی امید ہے کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق افغان سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، کسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی موثر نظام تشکیل دیا جارہا ہے۔

سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، شرکا کی جانب سے افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے اجلاس قومی امور پر قومی اتفاق رائے کی تشکیل میں کردار ادا کرتے ہیں، ایسے اجلاس قومی موضوعات پر ہم آہنگی کو تقویت کا بھی باعث بنتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ میں سوال و جواب کا سیشن بھی رہا، ارکان نے سفارشات پیش کیں، ارکان کی پیش کردہ سفارشات کو سیکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -