منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کونسا لیڈر پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے؟ 56 فیصد عوام کا عمران خان کے حق میں ووٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئرس کے سروے میں چھپن فیصد پاکستانیوں نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد اور وزیراعظم شہباز شریف پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرس کی جانب سے سروے کیا گیا کہ کونسا لیڈرپاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے۔

تازہ ترین سروے میں چھپن فیصد عوام نے عمران خان پر ایک بار پھر اعتماد کی مہرلگادی اور کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

- Advertisement -

عوامی سروے میں لوگوں کو وزیراعظم شہبازشریف پررتی برابر بھروسہ نہیں کہ وہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اکہترفیصد عوام نے رائے دی کہ ملک میں فوری الیکشن ہونے چاہیں جبکہ پچاس فیصد لوگ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے عمران خان کے فیصلے کیساتھ کھڑے ہیں۔

سروے میں ترپن فیصد لوگ پرویزالہیٰ کو پی ٹی آئی کا قابل بھروسہ حکومتی اتحادی سمجھتے ہیں۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ عمران خان کو اس حکومت سے الیکشن کی تاریخ نہ ملے تو انہیں کیا کرناچاہیے؟

اس سوال پرچالیس فیصد لوگوں نے اُنہیں اسمبلیوں میں واپس جاکر سیاسی عمل کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔

انتالیس فیصد نے کہا اسمبلیاں تحلیل کرکے حکومت پردباؤ بڑھایا جائے جبکہ اکیس فیصد لوگ دوبارہ لانگ مارچ کے حق میں نظر آئے۔

سروے میں اناسی فیصد لوگوں کا ماننا ہے ملک غلط سمت میں جارہا ہے اور انسٹھ فیصد لوگوں نے کہا گذشتہ ایک سال میں اُن کے گھرانے کے معاشی حالات پہلے سے بھی بدترہوگئے۔

آئرس سروے میں اٹھاون فیصد نے رائے دی توشہ خانہ اسکینڈل کا عمران خان کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں تواُنہیں کیا کرنا چاہیئے کہ سوال پر ستاون فیصد لوگوں کا کہنا ہے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی بنانی چاہیئے جبکہ بائیس فیصد نے کہا کہ پی ڈی ایم،اپوزیشن لیڈرزکی کردارکشی سے گریزکرنا چاہیئے۔

سروے میں بارہ فیصد نے شفاف احتساب کے آغاز کا مشورہ دیا اور چارفیصد لوگوں نے کہا کہ عمران خان ہرکسی پر بھروسہ نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں