تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ڈرون کی پرواز کا بھارتی پروپیگنڈا، پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کی حدود کے اوپر سے ڈرون کی پرواز کے بھارتی پروپیگنڈے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں، دعوؤں کی نہ کوئی بنیاد ہے اور نہ ہی پاکستان سے ثبوت شیئر کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا مہم مخصوص وقت میں شروع کی گئی، لاہور دھماکے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کے اشارے ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا شروع کیا گیا، واقعے کی کڑیاں پاکستان مخالف ریاستی اسپانسرڈ دہشت گردی سے ملتی ہیں، پاکستان بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ کھڑا رہے گا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیری کے ماورائےعدالت قتل پر پاکستان کا رد عمل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کولگام میں کشمیری نوجوان کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں، نوعمر کشمیری کرکٹر کو بھارتی فوج نے گولی مارنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دبانے کے لیے ماورائے عدالت قتل معمول بن گیا، دوران حراست تشدد، جبری گمشدگیاں، اسیری معمول بن چکی ہے، رواں سال بھارتی فوج نے 57 بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 350 کشمیریوں کو من چاہے قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کے 58 مکانات کو تباہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی بربریت سے کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا، عالمی برادری انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔

Comments

- Advertisement -