تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا کے بعد ایک اور بیماری پھیلنے کا خدشہ، یاسمین راشد نے خبردار کردیا

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام کمشنرز کو انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانا بہت اہم ہوگیا ہے، احتیاط نہ کرنے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، ان ڈور سرویلنس کو فوراً بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ، ٹی ایچ کیوز ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں، اسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کے لیے ٹارگٹ آپریشنز کیے جائیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ شہر میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے، سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، انسداد ڈینگی سے متعلق یونین کونسل سطح پر پلان تیار کیا جائے۔

ڈینگی بخار کیسے پھیلتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے، متاثرہ شخص تیزبخار میں مبتلا ہوسکتا ہے، اس کے جسم میں درد ہوتا ہے اورسرخ دھبے بھی پڑسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں۔

Comments

- Advertisement -