تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نئے سینٹرل کنٹریکٹ: قومی کرکٹرز کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

لاہور: پی سی بی کی جانب سے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی ہوئی ہے، عماد وسیم، محمد حفیظ، اسد شفیق سمیت دیگر کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 13 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ ملے گا، بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 38 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

ٹیسٹ میچ کی فیس 7 لاکھ روپے ہوگی، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس ساڑھے 4 لاکھ رکھی گئی ہے، ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کس کس کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا؟

واضح رہے کہ پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بیس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ڈیڑھ سال قبل اے کٹیگری میں شامل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک بار پھر تنزلی ہوئی ہے، انہیں کٹیگری بی سے کٹیگری سی میں شامل کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کئی اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جن میں سینئر کرکٹر محمد حفیظ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی بھی تنزلی ہوئی ہے اور وہ اے سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -