تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خواتین کے استعمال شدہ جوتے چوری کرنے والا دوبارہ گرفتار

ٹوکیو: جاپان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے استعمال شدہ جوتے چوری کرنے والے شخص کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی شہر موراکامی میں پولیس نے ایسوبے نامی ایک 47 سالہ شخص کے گھر سے خواتین کے 139 استعمال شدہ جوتے اور سینڈل برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، ایسوبے کو سات سال قبل بھی سیکڑوں کی تعداد میں خواتین کے جوتے اور سینڈلیں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا تھا۔

ایسوبے 2014 میں بھی اسی جرم کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، تب اس کے گھر سے استعمال شدہ خواتین کے جوتوں اور سینڈلوں کی 244 جوڑیاں برآمد کی گئی تھیں جن میں سے زیادہ اتر اس نے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز سے چرائی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسوبے ایک عام دفتری ملازم ہے جو کسی ذہنی بیماری کی وجہ سے عورتوں کے استعمال شدہ جوتے اور سینڈلیں چرانے کا عادی ہے۔

پہلی بار گرفتاری پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ خواتین کے استعمال شدہ چپلوں، سینڈلوں اور جوتوں کو جمع کرنا اسے بچپن سے ہی پسند ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ ان 139 جوڑوں میں سے نصف چوری شدہ ہیں جبکہ باقی جوتے اس نے پرانے جوتے بیچنے والے ایک آن لائن اسٹور سے خریدے ہیں۔

Comments

- Advertisement -