اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

راشد سومرو نے گارڈز کا اسلحہ لائسنس چیک کرنے پر دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد سومرو رینجرز کی جانب سے مسلح گارڈز کا اسلحہ لائسنس چیک کرنے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی رہنما راشد سومرو مسلح گارڈز کے ساتھ جامشورو انڈس ہائی وے پر سفر کررہے تھے رینجرز نے مسلح گارڈز دیکھ کر روکا اور اسلحہ لائسنس چیک کیا۔

رینجرز کی جانب سے چیکنگ اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر بنانے پر راشد سومرو برہم ہوگئے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو جامشورو انڈس ہائی وے پر ساتھیوں کے ساتھ دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور دھرنے کے لیے جامشورو سے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق راشد سومرو کے دھرنا دینے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں