تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امتحانات سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھول کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید پڑھیں: امتحانات منسوخی کا مطالبہ، ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز بن گیا

واضح رہے کہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی طلبا نے 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ٹوئٹر پر ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -