The news is by your side.

Advertisement

’وہ زمانہ گیا جب ایک کال پر اڈے دینے پڑتے تھے‘

مظفرآباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وہ زمانہ گیا جب ایک کال پر اڈے دینے پڑتے تھے آج عمران خان کی حکومت ہے جو غیرت کی بات کرتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے قبل عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، آج عمران خان کی حکومت ہے جو امریکا سے نومور کی بات کرتی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اوورسیز کو ہمارے مسائل کا کچھ پتا نہیں ہے اب اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا جائے گا انہیں فیصلوں میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والے کہہ رہے تھے کہ کشمیر کو بدلیں گے، کشمیر بدلنے کا وہ کہہ رہے تھے کہ جس کے صوبے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب راجیو گاندھی اسلام آباد آیا تو کشمیر کے بورڈ ہٹائے گئے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ گئے تو کشمیر کے سفیر بن کر گئے۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمران سجن جندال کو بغیر ویزے گھر بلاتے رہے، نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے، آج کا حکمران غیرت مند ہے تو ہمارے سر بھی فخر سے بلند ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں