تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت: اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانے میں خودکشی

نئی دہلی: بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار نابالغ لڑکی نے تھانے میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے پریکشست گڑھ تھانے میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے تھانے میں زہر کھانے کے بعد پولیس نے اسے طبی امداد کے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

میرٹھ کے علاقے کھجوری میں 6 ماہ قبل گاؤں کے 5 نوجوانوں نے مبینہ طور پر نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی اور اس کے اہلخانہ کی جانب سے تھانے میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس سے لڑکی پریشان تھی، اہلخانہ نے پولیس پر بھی مناسب کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

اہلخانہ کے مطابق پولیس کے رویے اور ملزمان کی جانب سے دھمکیوں سے تنگ آکر لڑکی نے انتہائی قدم اٹھایا۔

لڑکی کے اہلخانہ نے اترپردیش حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -