تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: ٹرک سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا

ریاض: سعودی عرب کے علاقے محایل عسیر میں ٹرک سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے محایل عسیر میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ابہا روڈ کے قریب اضرس سگنل پر پیش آیا جہاں گاڑیاں سگنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ عقب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا۔

عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان احمد الالمعی کا کہنا ہے کہ ’امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں کو محایل جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک سے کئی بڑے کین گررہے تھے، گاڑیوں کے کئی ڈرائیوروں نے ٹرک ڈرائیور کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی مگر اس نے توجہ نہیں دی۔

محکمہ ٹریفک عسیر کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک اچانک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -