جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے، اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد ہلاک

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد مارا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم کا اہم رکن تھا اور فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں