تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹیکس کا پیسہ بچانے کیلیے وزیراعظم کا پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے سیکیورٹی، پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول، سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں، پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ، گورنرر، وزرا کی سیکیورٹی، پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ پروٹوکول کے استعمال سے بچنا چاہیے، عمران خان نے وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -