تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کویت کا پروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

کویت سٹی: کویت نے کمرشل پروازوں کے لیے تین مختلف فہرستیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکام عید الاضحی کی چھٹیوں سے قبل کمرشل فضائی پروازوں کے لیے تین مختلف فہرستیں جاری کریں گے۔

پہلی فہرست میں اضافی دارالحکومتوں کو شامل کیا گیا ہے جن کے لیے ایئرلائنز کو عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس کا مقصد بیرون ملک عید کی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند کویتی شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاہم سفر کرنے کی خواہش رکھنے والے شہریوں نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوائی ہوں۔

مزید پڑھیں: کویت حکومت نے غیرملکیوں پر ایک اور پابندی عائد کردی

دوسری فہرست میں ان ممالک کے نام شامل ہیں جہاں سے براہ راست کمرشل پروازوں میں غیرملکیوں کو نقل و حمل کی اجازت ہے اور کابینہ نے یکم اگست سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

تیسری فہرست میں ان ممالک کے نام درج ہیں جو ممنوعہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور جہاں سے آنے والے گھریلو ملازمین کو تیسرے ملک میں 14 دن گزار کر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -