تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی خاتون نے منفرد انداز سے دنیا کا نقشہ تیار کرلیا

ریاض: سعودی خاتون نے منفرد انداز سے دنیا کا نقشہ تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی خاتون خلود الفضلی نے خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کرلیا، ان کی خواہش ہے کہ اس انوکھے ورلڈ میپ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔

جدہ میں سعودی خاتون خلود الفضلی نے 250 مربع میٹر علاقے میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا ہے جس کو تیار کرنے میں انہیں چالیس دن لگے۔

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ انوکھے اور منفرد انداز میں دنیا کا نقشہ بنانے میں ایک چیلنج ضرور تھا مگر انہوں نے اس پر شب و روز کام کیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جن اشیا کو ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں ان کو کارآمد کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے نقشے میں کے ٹو سمیت بلند ترین چوٹیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔

Comments

- Advertisement -