تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دلیپ کمار نے کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھا تھا؟

کراچی: فلمی دنیا کے عظیم  اداکار کی موت نے دنیا بھر کے لوگوں کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے اور ہر شخص دلیپ کمار کو اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کررہا ہے۔

آج صبح جب دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تو پہلے کسی کو یقین نہ آیا مگر پھر جب تصدیق ہوئی تو سب نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو شاندار انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

سینئیر اداکار جاوید شیخ، غلام محی الدین اور فیصل قریشی کا لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر ویڈیو پیغامات جاری کیے۔

جاوید شیخ اور غلام محی الدین نے دلیپ کمار کے ساتھ گزاری حسین یادوں کا تذکرہ کیا جبکہ فیصل قریشی نے اُن کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ’دلیپ کمار صاحب ایک ہی تھے اور ایک ہی رہیں گے، اُن کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کوئی پُر نہیں کرسکے گا، اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے‘۔

جاوید شیخ نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی یادگار ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ’میرا اُن سے تھوڑی بہت ہی تعلق رہا، سنہ 1981 میں میری بھارت کے شہر ممبئی میں اُن سے پہلی ملاقات ہوئی،  چالیس سال قبل جب میں اداکار بھی نہیں بنا تھا تب بھی وہ میرے ساتھ محبت سے پیش آئے، وہ بہت محبت کرنے والے انسان تھے‘۔

’پھر وہ 1986 میں مجھے لندن میں ملے، وہاں فلم شوٹنگ کے دوران کسی نے اپنے گھر پر دعوت میں مدعو کیا تھا، جب وہاں میرا تعارف کرایا گیا تو دلیپ صاحب نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ اس اداکار کو تو میں جانتا ہوں، جس پر میں ششدر رہا گیا تھا‘۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’وہاں سائرہ بانو بیٹھی ہوئی تھیں جنہوں نے بتایا کہ ہم نے تمھارے مکمل ڈرامے ان کہی کی کیسٹ منگوائی اور پھر ایک رات میں ہی دیکھیں، انہوں نے تمام لوگوں کی اداکاری اور کام کو بہت زیادہ پسند بھی کیا، پھر دلیپ صاحب سرکاری دعوت پر پاکستان آئے تو اسلام آباد میں اُن سے ملاقات ہوئی‘۔

فیصل قریشی ’آج صبح دلیپ کمار کے حوالے سے خبر سُن کر بہت تکلیف ہوئی کیونکہ اُن کا  جنوبی ایشیا میں اداکاری کے میدان میں بہت بڑا نام تھا، شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو دلیپ کمار کو نہ جانتا ہو، وہ آج ہمارے درمیان میں نہیں، جتنا ممکن ہو اُن کے لیے دعا کریں‘۔

غلام محی الدین ’مجھے صبح خبروں کے ذریعے دلیپ کمار کے انتقال کی خبر ملی، میری بھی وہی کیفیت تھی جو اُن کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں کروڑوں مداحوں کی تھی، اُن کا دنیا سے چلے جانا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے‘۔

’دلیپ کمار اپنی مثال آپ فنکار تھے، اُن کا جنوبی ایشیا کے فنکاروں میں کسی سے موازنہ کیا ہی نہیں جاسکتا کیونکہ انہوں نے جتنی کوالٹی فلمیں کیں یہ اعزاز کسی اور آرٹسٹ کے پاس نہیں ہے، فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو اس بات کا اچھے سے علم تھا کہ مشکل اور مختلف کردار صرف دلیپ صاحب ہی ادا کرسکتے ہیں‘۔

علاوہ ازیں پاکستانی اداکاروں ریما، علی ظفر ، عدنان صدیقی، اعجاز اسلم سمیت دیگر نے دلیپ کمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -