تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان فورسز سے شدید جھڑپیں، طالبان مزید 6 اضلاع پر قابض

کابل: طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں طالبان نے مزید 6 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان فورسز سے جھڑپوں کے دوران مزید 6 اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ افغان فورسز نے 24 گھنٹوں میں 239 طالبان مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایران کی میزبانی میں افغان سیاسی رہنماؤں اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کی میزبانی میں جاری مذاکرات میں افغانستان میں جاری جھڑپوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے واپسی کا عمل تقریباً 90 فیصد مکمل ہوچکا ، پنٹاگون کا دعویٰ

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت میں تصفیہ ہی امن کا واحد راستہ ہے، دنیا افغانستان میں زبردستی کی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

پینٹاگون نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد انخلا مکمل ہوگیا ہے، بگرام بیس چھوڑنے سے پہلے افغان قیادت سے آخری میٹنگ 48 گھنٹے قبل ہوئی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیاسی اور سیکیورٹی قیادت بگرام بیس کے حوالے سے مکمل آگاہ تھی، معلومات نچلی سطح تک کیوں نہیں پہنچائی اس بارے میں نہیں جانتے۔

Comments

- Advertisement -