تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

لاہور: ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ٹریفک وارڈن زبیر نے قادری چوک سے ملنے والا دس لاکھ روپے کا تھیلا مالک کو پہنچا دیا۔

موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے شہری کے دس لاکھ روپے گر گئے تھے، وارڈن نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کو رقم لوٹادی۔

پیسوں کے مالک سردار محمد خان نامی شہری نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دس لاکھ روپے گر گئے تھے، پیسوں کو ڈھونڈتے ہوئے وارڈن کے پاس گیا تو انہوں نے رقم لوٹا دی۔

وارڈن زبیر نے بتایا کہ کانسٹیبل صادق کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ہمیں پیسوں سے بھرا تھیلا ملا جسے ہم نے محفوظ کرلیا اور پیسوں کے اصلی مالک کے انتظار میں اسی جگہ کھڑے رہے۔

وارڈن کے مطابق شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو تعریفی اسناد جاری کیں اور کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

Comments

- Advertisement -