تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

افغان فورسز سے جھڑپیں، طالبان کا قلعہ نو کا محاصرہ

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بادغیس میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی جاری ہے، طالبان نے قلعہ نو کا محاصرہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے، طالبان نے صوبہ ہرات اور بادغیس کے مزید علاقوں پر بغیر کسی مزاحمت اور لڑائی کے قبضہ کرلیا۔

بادغیس میں طالبان نے کابل انتظامیہ کے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، صوبہ نیمروز میں اسلحہ و گولہ بارود لے جانے والے درجنوں فوجیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

مزید پڑھیں: افغان فورسز سے شدید جھڑپیں، طالبان مزید 6 اضلاع پر قابض

گذشتہ روز صوبہ بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کا سلسلہ 24 گھنٹے سے زائد جاری رہا جس کے بعد جمعرات کو بھی رہائشی اپنے گھروں تک ہی محصور رہے یا پھر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بادغیس کی صوبائی کونسل کے رکن ضیا گل حبیبی کے مطابق ’طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شہر کا محاصرہ کیا۔‘

وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’طالبان نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، گورنر کے دفتر پر قبضہ کر ہی رہے تھے کہ اسپیشل فورسز نے انہیں شکست دے دی۔‘

Comments

- Advertisement -