تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تہران میں افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری

تہران: ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں طالبان اور کابل انتظامیہ میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، طالبان کا کہنا ہے کہ کابل پر طاقت سے قبضہ نہیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے اس بات پر متفق ہوگئے کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے، تمام تر کوششیں سیاسی اور پر امن حل ڈھونڈنے کے لیے ہونی چاہئیں۔

افغان حکومت اور طالبان نے پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تاہم مذاکرات کے لیے اگلی تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: افغان فورسز سے جھڑپیں، طالبان کا قلعہ نو کا محاصرہ

مشترکہ بیان میں دونوں جانب سے افغانستان کے عوام کی املاک، مساجد اور اسپتالوں سمیت تمام عوامی اداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سزا پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر جنگ میں بہادری دکھانے کے بجائے امن میں بہادری دکھانا زیادہ اہم ہے۔

Comments

- Advertisement -