تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ترکی خود کفیل، بلندی پر گھنٹوں‌ پرواز کرنے والے ڈرون کا کامیاب تجربہ

انقرہ: ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترک کمپنی بائیکار کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

مقامی و قومی وسائل کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’آکنجی ڈرون‘ نے آزمائش کے دوران بلند پرواز کی۔

رپورٹ کے مطابق آکنجی ڈرون کو ضلع چورلو میں آزمائش کے لیے چھوڑا گیا تھا، جس نے 38 ہزار 39 فٹ بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ پرواز کی اور پھر  یہ ڈرون کامیابی سے اپنے مقام پر باحفاظت اتر گیا۔

مزید پڑھیں: ترکی: جدید ترین ہتھیاروں سے متعلق دشمن کی نیندیں اڑا دینے والی خبریں سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں: مسلح ڈرون واٹر بوٹ: ترکی نے دشمنوں پر رعب بٹھا دیا

ترک حکام کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون نے آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز کی ہے۔

قبل ازیں ترکی وزیر صنعت مصطفیٰ وارنک نے کہا کہ ’جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں ایف 35 کی بجائے ترکی ڈرونز کا ذکر کرے گی‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں شروع ہونے والی پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ’بہت جلد دنیا بھر میں ترک ڈرونز کا چرچا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی ایف 35 کو بھول جائے گی: ترکی وزیر

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ترکی ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے، جب ہم اپنے ڈرونز عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی بجائے ٹرکش ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

Comments

- Advertisement -