تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا ایس او پیز، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی: کورونا ایس او پیز سے متعلق سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نیا حکم نامہ ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہال کے لیے جاری کیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، شادی ہال، سنیما ہال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلےکیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ریسٹورنٹس، شادی ہالز، اسپتالوں میں داخلے کیلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسینیشن ‏سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ‏ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری اسپتالوں پر ہوگا۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوکریوں کیلئےٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری ‏ادارےامیدواروں کےسرٹیفکیٹ چیک کرنےکےپابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے ‏سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔

Comments

- Advertisement -