تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سندھ میں اسکول، ان ڈور ڈائننگ، ہفتے میں 2 دن کاروبار بند کرنے کی تجویز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کورونا صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت نے پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز دیں۔

اجلاس میں محکمہ صحت نے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی، ہفتے میں دو دن کاروبار بندش کی تجویز پیش کی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی تجاویز وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے ٹاسک فورس اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ سندھ بھر میں 3.35 ملین افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، 647 ویکسینیشن سینٹر، 347 موبائل ٹیموں کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی سیل ہوں گے، مارکیٹ، ریسٹورنٹ کو بھی خلاف ورزی پر سیل کیا جائے گا۔

ممتاز علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ زیادہ کورونا کیسز والی جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن ٹارگٹ کو مکمل کریں، کراچی میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور ویکسینیشن کے لیے موبائل ٹیمیں بڑھائی جائیں۔

Comments

- Advertisement -