تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

شادی کے روز دلہا زخمی، دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شادی کے روز دلہا کے زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی طے تھی، 8 جولائی کی رات دلہے رضوان کی حادثے کے نتیجے میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر نجی اسپتال میں شادی کرنے پہنچی، اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح کروادیا گیا۔

نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا، نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں۔

دلہے کا تعلق اٹلی سے ہے پانچ سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔

رضوان اٹلی سے ماریہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان پہنچا تھا اور شادی کے روز حادثے میں زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -