تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کم آمدنی والے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ کیوں؟ نئی تحقیق

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق کم آمدنی والے افراد کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان کم ہوتا ہے اس لیے ان میں وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ موجود ہوتا ہے۔

طبی جریدے دی لائسیٹ پبلک ہیلتھ میں شائع تحقیق میں یکم مارچ 2020 سے 16 اپریل 2021 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور تحقیق میں شامل گھرانوں کو سوئس سماجی و اقتصادی حیثیت کے انڈیکس کے مطابق ریٹنگ دی گئی۔

محققین کے مطابق امیر طبقے کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرح غریب علاقوں کے رہائشیوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ اور کووڈ کی تشخیص کا امکان 25 فیصد کم تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے طبی نگہداشت کے قوانین کی خامیوں کا اظہار ہوتا ہے حالانکہ سوئٹزرلینڈ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: ہائی رسک گروپس کے لیے کون سی ویکسین مؤثر ہے؟

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے زیادہ کیسز کم آمدنی والے گھرانوں میں سامنے آئے اور ان میں ہی بدترین نتائج کی شرح بھی زیادہ تھی۔

تحقیق میں غریب گھرانوں کو ایک جبکہ امیر خاندانوں کو 10 رینک دیا گیا جبکہ اس عرصے میں ہونے والے 41 لاکھ کووڈ ٹیسٹوں کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی، 26 ہزار سے زیادہ اسپتال جبکہ 2432 اائی سی یو میں داخل ہوئے۔

ان میں سے 9383 مریض کووڈ کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -