تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یو اے ای کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے تین سالہ منصوبے کا آغاز 2023 سے کیا جائے، کرنسی کا نام ’‘گوو کوائن‘ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس حکمت عملی کو اپنانے کی وجہ سے یو اے ای کے فنانشل سروسز سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی سمیت جدید ٹیکنالوجی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور وسیع پیمانے کے ڈیٹا کو بھی مدد حاصل ہوگی۔

یو اے ای مرکزی بینک ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا اور اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا سالوشنز کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ 2019 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سرحد پار ترسیلات زر کے لیے اپنی مشترکہ کرپٹو کرنسی کے آزمائشی مرحلے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھرکے متعدد ممالک کے مرکزی بینکوں نے حال ہی میں اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کرانے کے اعلانات کیے ہیں اور انھوں نے بٹ کوائن جیسی کرپٹوکرنسیوں پر تنقید کی ہے۔

Comments

- Advertisement -