تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بین الاقوامی پروازوں سے متعلق پاکستان کا اہم اعلان

کراچی: کورونا کی بہتر صورت حال پر پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بڑھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن کو 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی رات 12 بجے سے نئے فلائٹس آپریشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں این سی او سی کی ہدایات پر پروازیں محدود کی گئی تھیں اور غیرملکی ایئرلائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔

محدود فضائی آپریشن کے باعث پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی نے سفارشات پر کابینہ نے آج منظوری دی، فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں