تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

علی امین گنڈا پور نے جوتا اچھالنے والے نوجوان کو معاف کردیا

باغ: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے  جوتا پھنکنے والے نوجوان کو معاف کرتے ہوئے پولیس سے اُسے رہا کرنے کی اپیل کردی۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں خطاب کے دوران نوجوان نے علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینکا، جو خوش قسمتی سے ڈائس پر آکر لگا۔

پولیس نے اس ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے واقعے میں ملوث نوجوان کو گرفتار کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جوتا ڈائس پر لگا اور علی امین گنڈا پور محفوظ رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد علی امین گنڈا پور نے نوجوان کو معاف کر کے اُسے رہا کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’نوجوان کوکسی نےپیسےدے کریہ کام کرایا، پولیس اس کوچھوڑ دے‘۔

وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈا پورپرجوتاپھینکنے والےنوجوان زرنوش نسیم کے خلاف تھانہ باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا

دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے علی امین گنڈاپورپرجوتا اچھالنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’آزاد کشمیر میں سیاسی رواداری اپنی مثال آپ رہی ہے، اس طرح کے واقعات سب کے لیے نقصان دہ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آزادکشمیر ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، واقعہ قابل مذمت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، تحمل، برداشت، رواداری ہمارےکلچر ثقافت کا حصہ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -