تازہ ترین

اداکارہ ایشل فیاض کی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیو وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشل فیاض نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بارش کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشل نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ٹک ٹاک سے محبت کرنے والوں کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کی ممبر بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایشل فیاض کا نام پہلے سے ہی موجود تھا اس لیے انہوں نے ٹک ٹاک پر دوسرا نام ’لائف آف ایشل‘ رکھا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں ایشل فیاض نے بتایا تھا کہ ’میری عمر تین سال تھی جب والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کرلی تھی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ تین بار ہوا۔‘

ایشل کا کہنا تھا کہ ’جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری روداد سنادی۔‘

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اس سارے واقعے کے بعد والدہ نے طلاق لے لی تھی اور پھر کبھی انہوں نے شادی نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -