تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی: مہنگی گاڑی کیسے آئی؟ ایس ایچ او کیخلاف تحقیقات کا حکم

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے خلاف مہنگی گاڑی رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی مہنگی گاڑی کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے تحقیقات کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس پی لانڈھی کو سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

یہ  پڑھیں: کراچی میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کی ملکیت کس کی تھی، سابق ایس ایچ او کے قبضے میں کیسے تھی؟ تصدیق کی جائے کہ گاڑی میں سرکاری یا پرائیویٹ اسلحہ تھا یا نہیں؟

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ نیک محمد کے وائرلیس پیغام چلانے میں تضاد کی بھی تحقیقات کی جائیں، پورے معاملے میں ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے کردار کا پتا چلایا جائے۔

مزید پڑھیں: ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

حکم نامے کے مطابق پورے معاملے میں بدانتظامی میں ذمہ دار کون ہے پتا چلایا جائے، سات روز میں مکمل رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے۔

Comments

- Advertisement -