The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی بدترین شکست پر پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی افسردہ

برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی بدترین شکست پر پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی افسردہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نے برمنگھم میں پاکستان کی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہانے سے اسکول کی چھٹی کرکے میچ دیکھنے آئی تھیں میچ ہارنے پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے بتایا وہ بابر اعظم کی مداح ہیں، میچ ہارنے پر دکھ ہے لیکن اپنی ٹیم سے پھر بھی پیار ہے۔

بابر اعظم کی مداح نے کہا کہ ہارنے کی وجہ یہ تھی کہ شروع میں ہم نے رنز کم بنائے اور انگلش بیٹسمینوں نے آتے ہی تیز کھیلا اس کے علاوہ ہماری ٹیم نے کیچز بھی چھوڑے، ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ کی مداح لڑکی نے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جیمز ونس نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں