کراچی: سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر کورونا کا شکار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر نے بتایا کہ دس دن سے اسپتال میں داخل تھا گھر آیا تو دوبارہ بخار ہوگیا، کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔
معین الدین حیدر نے کہا کہ بدھ کی رات سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں ویکسین لگوائی تھی، کون سی ویکسین لگوائی تھی اس وقت اس کا نام یاد نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: خطرناک صورتحال، ‘کراچی میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی’
واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وبا میں تیزی سےاضافہ ہو رہاہے، ملک میں 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں۔
اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔