The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور روس کا اسٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے رمیان اسٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پاگیا، کراچی سے لاہور تک تقریباً 1100 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود اور روسی وزارت توانائی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے، تقریب میں وزیر توانائی حماد اظہر اور روس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا، آج ٹیکنیکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، منصوبے پر 2.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ 2023 تک مکمل ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس اسٹیم لائن اہم منصوبہ ہے، مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا درآمد سامان روس سے آئے گا، گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا، گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ معاہدے سے دونوں ملکوں میں معاشی، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

دوسری جانب سربراہ روسی وفد الیگزینڈٹو لپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، منصوبہ پاکستان کی ترکی، انرجی سیکیورٹی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں