منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شیر دل بکرا لوگوں کی توجہ کا مرکز (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالا: عید قرباں کی آمد آمد ہے، ملک بھر میں مویشی منڈیاں سج چکی ہیں اور کئی نایاب جانور بھی منڈی میں موجود ہے جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ آتا ہے۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بھی شیر دل بکرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، لوگ دور دراز علاقوں سے بکرے کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوا رہے ہیں۔

شیر دل بکرا اپنے زائد وزن کے باعث رستم پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔

- Advertisement -

بکرے کے مالک کا کہنا ہے کہ شیر دل بکرے کا وزن 314 کلو ہے اور اس کی عمر ساڑھے تین سال ہے۔

شیر دل بکرے کو گرمی سے بچانے کے لیے دو روم کولر کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور اس کی خاطر مدارت کرنے کے لیے چار افراد بھی رکھے گئے ہیں۔

بکرے کے مالک کا کہنا تھا کہ شیر دل کو دنیا کے سب سے وزنی بکرے ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس کی خوراک میں دودھ، دہی، مکھن، مربہ جات، لسی اور دیسی گھی وغیرہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں