صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی شہری نے سابقہ بیوی اور 5 سالہ بیٹی کو دستی بم سے اڑا دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منیرہ الحداد نامی خاتون اپنے بھائی کے ساتھ سابق شوہر کے گھر اپنے بچوں کو لینے کے لیے گئی تھی۔
[bs-quote quote=”دھماکے میں خاتون اور اس کی پانچ سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی” style=”default” align=”left”][/bs-quote]
عدالت نے بچوں کا ماں کی تحویل میں دینے کا فیصلہ دیا تھا، عدالتی فیصلے کے بعد ماں بچوں کے لینے سابق شوہر کے گھر گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بیروزگار سابق شوہر خاتون کو دیکھ کر طیش میں آگیا اور اس نے خاتون، بچوں کے ماموں اور بچوں پر دستی بم پھینک دیا۔
دھماکے میں خاتون اور اس کی پانچ سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچوں کا ماموں زخمی ہوگیا اور تین سالہ بیٹا عبدالرحمان معجزانہ طور پر بچ گیا۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور لوگوں نے باپ کو اس گھناؤنے جرم میں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔