The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے گستاخانہ مواد کے مجرم کو سزا سنادی

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والے مجرم کو سزا سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والے مجرم ابتسام المصطفیٰ کو تعزیرات پاکستان، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 40 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے مجرم کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔

مجرم کے خلاف 2018 میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں توہین رسالت، توہین مذہب کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

عدالت نے مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبطگی کا بھی جکم جاری کیا، مجرم پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام تھا۔

عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا مجرم نے گھناؤنا جرم کیا ہے اسے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی ، مجرم کی سزا میں کمی کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی ۔ اسے پولیس کی بکتر بند گاڑی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں