تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بزرگ شہری کا نیا کارنامہ، ویڈیو کے چرچے

ملتان کے 70 سالہ بزرگ شہری بابا غلام حسین نے نیا کارنامہ انجام دیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان بوسن روڈ کے رہائشی 70 سالہ بابا غلام حسین نے دو سائیکلوں کو جوڑ کر ایک اونچی منفرد سائیکل بنالی اور اس پر سواری کرتے ہوئے کرتب بھی دکھاتے ہیں۔

بابا غلام حسین جب سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دکھاتے ہیں تو لوگ بھی انہیں داد دیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوق اور خوشی سے یہ سائیکل بنائی ہے، سائیکل دیکھ کر گھر میں موجود بچے بھی خوش ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بابا غلام حسین کو اس طرح سائیکل چلاتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ اتنی عمر میں بھی وہ سائیکل چلاتے ہیں اور کرتب دکھاتے ہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ انہیں کئی سالوں سے سائیکل چلاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں وہ بھی جہاں بھی جاتے ہیں لوگ رک کر انہیں دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا غلام حسین نے سائیکل پر قومی پرچم بھی لگائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گے۔

Comments

- Advertisement -