جانوروں بھی اکثر اوقات بہت سی ایسی حرکات کرتے ہیں جس کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایسے جانور بھی عقلمند ہوتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے جانور عقلمند ہوتے ہیں، آسٹریلیا کے اندر تین ایسے پرندے موجود ہیں، ایک پرندہ ایسا ہے جو جنگل کی آگ کو ناصرف بڑھاتا ہیں بلکہ اس کو بھڑکانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وہ پرندہ ’فائر ہاکس‘ ہے جو اپنے چونچ میں شعلہ اٹھاتا ہے اور جہاں خشک پتے موجود دیکھتا ہے وہاں جاکر آگ لگادیتا ہے۔
فائر ہاکس کا یہ کرنے کا مقصد اس لیے ہوتا ہے کہ آگ لگے لگی تو کیڑے مکوڑے اس کی وجہ سے باہر نکل آئیں گے اور وہ اس کی خوراک کا حصہ بن جائیں گے۔
آسٹریلیا میں ہی ایک ایسا پرندہ جسے ’لائر برڈ‘ کہا جاتا ہے، اس کے گلے میں ساؤنڈ باکس موجود ہوتا ہے، لائر برڈ دنیا کا کوئی ایسا ساؤنڈ نہیں ہے جو اپنے گلے سے نہ نکال سکتا ہو۔
طوطے کی طرح اگر لائربرڈ سے بات کی جائے تو یہ آپ ہی کی آواز میں وہی جملہ دہرائے گا۔
ایک اور پرندہ ایسا ہے جسے ’برڈ آف پیراڈائزڈ‘ کہا جاتا ہے، یہ پرندہ ایمازون رین فارسٹ میں رہتا ہے، وہ ایک مخصوص جگہ کو صاف کرتا ہے اور جب وہ جگہ اچھی طرح صاف ہوجاتی ہے تو وہ وہاں پر ڈانس کرتا ہے۔