ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

افغان طالبان کی عید الاضحیٰ پر سیز فائر کی مشروط پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان نے عیدالاضحیٰ پر سیز فائر کی مشروط پیش کش کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیز فائر کی مشروط پیش کش کی اور اس کے بدلے اپنے ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر اُن کے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا تو وہ مغربی صوبے میں تین ماہ تک سیز فائر جاری رکھیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اُن کی پیش قدمی جاری رہے گی۔

- Advertisement -

افغان حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کے روز اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روس کی امریکا کو فضائی اڈوں کی پیش کش

حکومتی عہدیدار کے مطابق طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ اگر قیدیوں کی رہائی کی شرط پر عمل کیا جائے گا تو وہ سرحدی علاقوں میں بھی اپنی کارروائیاں روک دیں گے۔

حکومت نے دوحہ میں ہونے والی بیٹھک میں طالبان نے جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی جانے والی شرط کو بڑا مطالبہ قرار دیتے ہوئے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔

حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ’طالبان نے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے اپنے رہنماؤں کے نام نکلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی جنگی علاقوں میں داخلے سے قبل آگاہ کریں، افغان طالبان

دوسری جانب افغان طالبان نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے مزید اضلاع پر اثر و رسوخ قائم کرلیا، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق طالبان 180 سے زائد اضلاع پر مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں