منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شوبز فنکار اعظم خان کی حمایت میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور علی انصاری کرکٹر اعظم خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے گزشتہ روز اعظم خان کے آؤٹ ہونے پر ایک میم شیئر کی گئی تھی جس پر صارفین میم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اعظم خان کی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’کھاتا ہے مگر لگاتا نہیں۔‘

- Advertisement -

اداکار علی انصاری نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی اسپورٹس کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی ذہنی حالت درست ہے؟ کسی کی توہین کرنے کا لیول اپنے عروج پر ہے۔‘

علی انصاری نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ کو خود سے شرم آنی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ علی انصاری کی بہن مریم انصاری اعظم خان کے بھائی اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے بھی ’باڈی شمینگ‘ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس قسم کے کمنٹس ناقابل قبول ہیں۔‘

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں