The news is by your side.

Advertisement

حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، انصاف کے لیے خاتون کے اہلخانہ ڈٹ گئے۔

خاتون کے اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی گرفتار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

ماں پر تشدد کے وقت موجود کمسن بیٹی نے بھی پوری روداد سناتے ہوئے کہا کہ باپ نشے میں تشدد کرتا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقتولہ کے گھر والوں سے ملاقات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے عمر میمن کا بھائی دھمکیوں پر اتر آیا ہے درندہ صفت انسانوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرت العین کے قاتل شوہر عمر میمن کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور عدالت نے ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار ملزم کو اگلی سماعت کے لیے 22 جولائی کو ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں