تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دلہا نے دلہن کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

بھارت میں دلہن کے دلہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اب مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دلہا نے اپنی دلہن کو تھپڑے دے مارا۔

برطانوی اخبار کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دلہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے اسے ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جا لگا۔

دلہا کی جانب سے اچانک تھپڑ لگنے کے بعد دلہن بھی بے اختیار مسکرا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے تھپڑ سے دلہن کے چہرے سے مکھی تو اڑ گئی لیکن بعدازاں دلہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور اس نے دلہن سے معذرت کرلی۔

Comments

- Advertisement -