ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

جویریہ سعود نے خود کو مدھو بالا اور رانی مکھرجی سے مشابہہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ جویریہ سعود نے خود کو مدھو بالا اور رانی مکھرجی سے مشابہہ قرار دے دیا۔

اداکارہ و سابقہ مارننگ شو کی میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے ماضی میں نجی ٹی وی کے شو میں یہ بتایا تھا کہ انہیں معروف اداکاراؤں مدھو بالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب ان کا وزن کم اور چہرہ بھی پتلا ہوا کرتا تھا تو تب لوگ انہیں مدھو بالا کہتے تھے۔

جویریہ سعود نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ مدت گزر جانے کے بعد لوگ انہیں اداکارہ رانی مکھرجی سے ملانے لگے تھے۔

سوشل میڈیا پر جویریہ کا یہ کلپ وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں