پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اداکارہ یشما گل کی مویشی منڈی گھومنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ یشما گل کی مویشی منڈی گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عید قرباں کے آتے ہی سب کے پاس ایک ہی مصروفیت ہوتی ہے کہ اپنے جانور کی دیکھ بھال اور اس کا خیال رکھا جائے۔

بڑی عید کے قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج جاتی ہیں جن میں عوام خریداری کے ساتھ خوبصورت جانور دیکھنے کی غرض سے بھی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان منڈیوں میں خواتین کی تعداد کافی کم ہوتی ہے مگر کچھ خواتین بغیر خوف کے اپنے قربانی کے جانور خود خریدنے منڈی پہنچ جاتی ہیں۔

اداکارہ یشما گل بھی انہی خواتین میں سے ایک ہیں، اداکارہ کی منڈی میں گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ویڈیو میں بیوپاریوں سے جانوروں کی قیمتیں، ان کی صحت سے متعلق سوال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یشما گل کے سوالات سے یہ لگ رہا ہے کہ وہ اپنے لیے جانور خود خریدنے منڈی پہنچی ہیں مگر انہوں نے جانور لیا بھی یا نہیں اس کا انہوں نے اپنی ویڈیوز میں نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں