تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وہ اشیا جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے!!

اکثر کھانے پینے کی اشیا فریج میں رکھنے سے محفوظ ہوجاتی ہیں کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں فریج میں رکھنے سے ان پر جراثیم تیزی سے نہیں بڑھ پاتے اور یوں فوڈ پوائزننگ یعنی زہر خورانی سے بچا جاسکتا ہے۔

لیکن روزمرہ استعمال کی کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جنہیں فریج کے مقابلے میں عام درجہ حرارت میں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے، عالمی ماہرین ہمیں ان چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، آئیے جانتے ہیں۔

ٹماٹر

وٹامن سی، پوٹاشیم اور دوسرے اہم غذائی اجزا رکھنے والے ٹماٹر عام درجہ حرارت پر ہی ٹھیک رہتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کا ارادہ انہیں ایک، دو دن میں استعمال کرنے کا ہے، کم درجہ حرارت پر ٹماٹروں کی ساخت اور ذائقے میں فرق آ جاتا ہے۔

آلو

آلو کو کبھی فریج میں نہ رکھیں۔ اس سے ان کا نشاستہ تیزی سے شکر میں تبدیل ہونے لگتا ہے اور جب انہیں فرائی کیا جاتا ہے تو ان میں ایک کیمیائی مادہ نکلتا ہے جو کینسر یعنی سرطان کا سبب بنتا ہے۔

کافی

عموماً کافی کے ڈبے فریج میں رکھے نظر آتے ہیں لیکن یہ کافی کو محفوظ کرنے کی درست جگہ نہیں ہے ایسا کرنے سے فریج میں موجود دیگر چیزوں کی بُو کافی میں آ جاتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اسے ڈبے میں بند کرکے کسی اندھیری جگہ پر محفوظ کریں۔

کیلے

آپ نے کبھی کیلے فریج میں رکھے ہوں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ ٹھنڈ میں ان کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ کیلے عام درجہ حرارت پر ہی پکتے ہیں، لیکن فریج میں رکھنے سے ان کا پکنے کا عمل سست ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ کیلوں سے ایسی گیس نکلتی ہے جو دوسرے پھلوں کو بھی پکا دیتی ہے، اس لیے کیلوں کو دوسرے پھلوں سے بھی دُور رکھیں۔

ڈبل روٹی

ڈبل روٹی فریج میں رکھنے سے اسے پھپھوند تو نہیں لگے گی، لیکن ذائقہ چلا جائے گا کیونکہ فریج میں رکھی ڈبل روٹی خشک ہو جاتی ہے اور اس کا ذائقہ ختم ہو جاتا ہے عموماً ڈبل روٹی دو دن تک عام درجہ حرارت پر رکھی جا سکتی ہے البتہ فریج میں اس کی لائف ایک ہفتے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

پیاز

چھیلنے یا کاٹنے سے پہلے پیاز کو ہمیشہ کسی خشک اور جگہ پر روشنی سے دُور رکھنا چاہیے۔ اگر جگہ ہوادار نہ ہوگی تو اس سے وہ جلد خراب ہو سکتی ہیں۔ البتہ چھلی ہوئی یا کٹی ہوئی پیاز کو فریج میں ہی رکھنا چاہیے اور تب بھی اسے جلد از جلد استعمال کرنا چاہیے۔ تازہ لہسن کو بھی عام درجہ حرارت پر ہی رکھنا چاہیے۔

شہد

شہد کو کسی بوتل میں بند کرکے دھوپ سے دُور اندھیری جگہ پر رکھیں، اگر آپ اسے فریج میں رکھیں گے تو یہ جم جائے گا اور استعمال کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -