تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

غیرملکیوں کے کویت داخلے سے متعلق اہم خبر

کویت سٹی: کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو یکم اگست سے ملک میں داخل ہونے کے لیے کورونا ایمرجنسی کمیٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اگست سے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کورونا ایمرجنسی کمیٹی سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

کویت آنے والے افراد کے لیے جائز رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن کی منفی ٹیسٹ رپورٹ کی شراط پوری کرتے ہوئے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ صورتِحال کی تبدیلی کے ساتھ کسی بھی نئے فیصلے کی صورت میں یہ فیصلہ تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا ایمرجنسی کمیٹی کے ذریعہ مستثنیٰ داخلے کی اجازت کا اعلان یکم اگست کے فیصلے کے نفاذ کی تاریخ سے قبل باقی مدت سے متعلق ہے جو ججوں، ڈاکٹروں اور آئل سیکٹر کے ملازمین پر لاگو تھا۔

غیر ملکیوں کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری کے خودکار طریقہ کار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزارت صحت کے ذرائع نے جواب دیا کہ ”ابھی تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کا تعلق وزارت سے ہے اس فیصلے پر عمل درآمد میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔”

غیر کویتیوں کو براہ راست یا ٹرانزٹ میں داخلے کی اجازت کے فیصلے پر عمل درآمد کی توقعات پر ذرائع نے جواب دیا کہ کسی بھی بات کی توقع کی جاسکتی ہے اور معاملہ وزراء کی کونسل کے پاس ہے کیونکہ وبائی ماحول میں ہم کسی بھی چیز کی توقع کرتے ہیں بشمول عوام فیصلے کی منسوخی جیسے ہر فیصلے کے لئے تیار رہے۔

Comments

- Advertisement -