The news is by your side.

Advertisement

ٹوکیو اولمپکس میں ماحور شہزاد کو شکست

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی یاماگوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، میچ میں یاماگوچی کی جیت کا اسکور 21-3 اور 8-21 رہا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔

ینگ کیان نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹن کے نام رہا۔

شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے، مینز دس میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں